نئی آواز، نیا راستہ: سکلڈ فضلا کے ذریعے وائس اوور اور نعت ریکارڈنگ میں مہارت حاصل کریں
مدارس کے فضلاء اور طلبہ کی زبان میں تاثیر، تلفظ کی صفائی، اور دل کو چھو لینے والا انداز ہمیشہ سے نمایاں رہا ہے۔ یہی خوبی اگر وائس اوور سے جوڑ دی جائے تو یہ ایک انقلابی ہنر بن سکتا ہے، وائس اوور اور نعت ریکارڈنگ۔
آج یوٹیوب، پوڈکاسٹ، آڈیو بکس اور سوشل میڈیا کی دنیا میں آواز ایک اثاثہ بن چکی ہے۔ لیکن حیرت کی بات ہے کہ ابھی تک مدارس سے تعلق رکھنے والے افراد نے اس فیلڈ کو وہ توجہ نہیں دی جو دی جانی چاہیے تھی۔ یہاں سکلڈ فضلا ایک نئی راہ کھولتا ہے۔
کیوں وائس اوور؟
مدرسے کے فضلاء کے پاس قرآن کریم کی تلاوت، خطبہ، تقریر، اور دروس کی شکل میں ایک فطری تربیت موجود ہوتی ہے۔ یہی تربیت اگر وائس اوور ٹیکنیکس، آڈیو ریکارڈنگ سافٹ ویئرز اور مائیکروفون کنٹرول کے ساتھ جوڑ دی جائے تو ایک نیا درِ روزگار کھلتا ہے۔
نعت خوانی اور اس کی ڈیجیٹل مارکیٹ
نعت ایک روحانی فن ہے۔ آج ہزاروں نوجوان اپنی آواز میں نعتیں ریکارڈ کر کے یوٹیوب، اسپاٹیفائی اور دیگر آڈیو پلیٹ فارمز پر ریلیز کر رہے ہیں اور اس سے اچھی خاصی آمدنی بھی حاصل کر رہے ہیں۔ سکلڈ علماء اس شعبے میں فضلاء کو ٹرین کر سکتا ہے کہ وہ اپنی آواز میں نعتیں، اذانیں، اسلامی پوڈکاسٹ، یا دیگر دینی مواد ریکارڈ کر کے عالمی سامعین تک پہنچائیں۔
سکلڈ علماء کیا کر رہا ہے؟
ہماری ٹیم وائس اوور کے بنیادی کورسز، نعت ریکارڈنگ کے ٹپس، ساؤنڈ ایڈیٹنگ، اور آڈیو مارکیٹنگ کے اصول مدارس کے طلبہ کو سکھانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہمارا مقصد صرف ہنر سکھانا نہیں بلکہ ایسی اسلامی آوازیں پیدا کرنا ہے جو دنیا بھر میں گونجیں۔
ایک مدرسہ طالب علم کی مثال
کراچی کے ایک دینی مدرسے کے طالب علم نے سکلڈ فضلاء کے تربیتی پروگرام میں شامل ہو کر مائیکروفون، آڈیو سافٹ ویئر اور یوٹیوب کے استعمال پر عبور حاصل کیا۔ آج وہ ماہانہ 40 ہزار روپے صرف نعت ریکارڈنگ اور وائس اوور پروجیکٹس سے کما رہا ہے، وہ بھی مدرسے کی تعلیم کے ساتھ ساتھ۔