مدارس کے طلبہ و طالبات کے لیے ڈیجیٹل سکلز سیکھنے کا موقع

Home » مدارس کے طلبہ و طالبات کے لیے ڈیجیٹل سکلز سیکھنے کا موقع

مدارس کے طلبہ و طالبات کے لیے ڈیجیٹل سکلز سیکھنے کا موقع

Home » مدارس کے طلبہ و طالبات کے لیے ڈیجیٹل سکلز سیکھنے کا موقع

مدارس کے طلبہ و طالبات کے لیے ڈیجیٹل سکلز سیکھنے کا موقع

آج کا دور صرف دینی یا دنیاوی تعلیم کا نہیں، بلکہ دونوں کو ساتھ لے کر چلنے کا ہے۔ ہمارے مدارس کے طلبہ و طالبات، فضلاء اور علماء کرام ایک عرصے سے تعلیمی، فکری اور سماجی میدانوں میں نمایاں کردار ادا کرتے آ رہے ہیں۔ مگر جب بات ڈیجیٹل سکلز کی آتی ہے تو وہاں ایک خلا محسوس ہوتا ہے۔ اور یہی وہ خلا ہے جسے پُر کرنے کے لیے سکلڈ فضلاء جیسے پلیٹ فارم کی بنیاد رکھی گئی۔

سکلڈ فضلاء کیا ہے؟

سکلڈ فضلاء ایک تعلیمی اور تربیتی منصوبہ ہے جس کا مقصد مدارس کے طلبہ، طالبات اور فضلاء کو ڈیجیٹل دنیا سے جوڑنا ہے۔ یہ پلیٹ فارم نہ صرف جدید ہنر سکھاتا ہے بلکہ ایسے اسکلز سکھاتا ہے جن سے کوئی بھی عالم یا طالبعلم اپنا روزگار خود کما سکے ، بغیر دینی خدمت کو متاثر کیے۔

یہ پلیٹ فارم سکھاتا ہے

گرافک ڈیزائننگ

ویڈیو ایڈیٹنگ

ڈیجیٹل مارکیٹنگ

ویب ڈیویلپمنٹ

فری لانسنگ کے اصول

سوشل میڈیا مینجمنٹ

ای کامرس اور آن لائن کمائی کے ذرائع

سکلڈ علماء جدید علماء کی نئی پہچان

یہ وقت ہے کہ ہم صرف “عالم دین” نہ رہیں، بلکہ سکلڈ علماء بنیں ،وہ علماء جو امت کی رہنمائی کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل دنیا میں بھی موثر موجودگی رکھتے ہوں۔ سکلڈ فضلاء کا خواب یہی ہے کہ ہمارے علماء، طلبہ اور طالبات ایسی مہارتیں سیکھیں جن سے وہ دنیا کے کسی بھی شعبے میں اپنے علم اور ہنر سے نمایاں مقام حاصل کر سکیں۔

مدرسہ + مہارت = خودکفالت

مدرسے میں تعلیم حاصل کرنے والا طالبعلم جب گرافکس، ویڈیو ایڈیٹنگ یا ویب ڈیزائننگ سیکھ لیتا ہے تو وہ

اپنے ادارے کے لیے خود مواد تیار کر سکتا ہے

سوشل میڈیا پر دینی پیغام عام کر سکتا ہے

اپنے خرچے خود اٹھا سکتا ہے

اور سب سے بڑھ کر، غیر ضروری سہاروں سے آزاد ہو کر دعوت کا کام کر سکتا ہے۔

آن لائن کلاسز، اردو زبان میں، علماء کے لیے

سکلڈ فضلاء کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ کورسز مکمل اردو زبان میں ہیں، اساتذہ کا انداز دینی مزاج کے مطابق ہے، اور سب کچھ آن لائن دستیاب ہے۔ یعنی کہیں آنے جانے کی ضرورت نہیں، بس موبائل یا لیپ ٹاپ سے جُڑ جائیں۔

طلبہ و طالبات کے لیے رجسٹریشن

اگر آپ بھی سکلڈ علماء کی صف میں شامل ہونا چاہتے ہیں، یا اپنے مدرسے کے طلبہ کے لیے یہ نظام لانا چاہتے ہیں تو ابھی رابطہ کریں۔